1 جون 2019 - 17:11
اوآئی سی اجلاس کے ضمن میں پاکستانی وزير اعظم کی سعودی ولیعہد سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اطلاعات مطابق وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات اوآئی سی اجلاس کے ضمن میں ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

.......

/169